Thursday, April 30, 2026

مرد کی طرف سے کیے گئے پلید جادو کا قرآن سے توڑ

                                                                 السلام علیکم!

 آیاتِ شفا چینی کی پلیٹ پر لکھیں اور ان کے نیچے 'ھوالطاہر' کا نقش بنائیں۔ پھر اسی طرح گلاب (عرقِ گلاب) سے دھو کر روزانہ پینا ہے۔ یہ عمل 21 دن کا ہے۔


ہر وقت 'ھو الحئی القیوم' پڑھا کریں۔ صبح و شام سورہ فاتحہ مع بسم اللہ شریف، سورہ فلق، سورہ ناس، تیسرا کلمہ اور درودِ ہزارہ 7، 7 مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کریں۔ یہ دو نقش بنائیں۔

2 نقش پر 1 نقش کی آیت پڑھ کر دم کریں اور اس سے غسل کریں۔ غسل کے بعد آیت الکرسی 7 مرتبہ اور سورہ ناس 7 مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کریں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ جادو سے مکمل جان چھوٹ جائے گی۔
نوٹ: یہ جتنا بھی پانی ہے، یہ زمین میں جائے، گٹر میں نہ جائے۔

                                              عامل سونیم سے رابطہ

اگر آپ کو کوئی بھی سوال کرنا ہو تو مجھ سے براہِ راست رابطہ کریں۔ اس ای میل کے علاوہ ہماری کوئی اور دوسری کسی بھی قسم کی ہیلپ سپورٹ (مدد) موجود نہیں ہے۔


dua main yaad rakhya ga 
amel soname
amel_soname@yahoo.com



Wednesday, April 29, 2026

کالا جادو کاروبار پر بندش کا قرآن سے توڑ

 السلام علیکم!

اگر کسی کی دکان کی بندش کرنی ہو، رزق بند کرنا ہو یا کسی کو اذیت میں مبتلا کرنا ہو تو تب بھی کسی نقش یا تعویذ کا استعمال ہوتا ہے اور حرام جانوروں کی ہڈیوں پر جنتر منتر دم کر کے دبائے جاتے ہیں جس سے کاروبار فوراً متاثر ہوتا ہے اور فنا و برباد ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اور بہت سی قسم کے عملیات کیے جاتے ہیں جس کی بنیاد پر کسی کو بھی جادو کی لپیٹ میں لایا جا سکتا ہے اور اسے اذیت کا نشانہ بنایا جائے۔ ان اعمال کے حل بہت مشکل سے ملتے ہیں اور نقصان پر نقصان ہوتا چلا جاتا ہے۔ یہ الو کے خون سے لکھے نقش کو دکان کی چوکھٹ میں دبایا جاتا ہے یا دکان کے اندر وزن کے نیچے رکھا جاتا ہے۔ ان تمام طریقہ کار سے کاروبار فوراً ہی بند ہو جاتا ہے اور کوئی بھی خاص وجہ نظر نہیں آتی۔ اسی طرح اور بہت سے دنیاوی کاموں میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں تاکہ انسان پریشان ہو۔ اس کا صحیح حل جب تک توڑ نہ کیا جائے تب تک اس کا اثر زائل نہیں ہوتا اور کسی بھی معمولی عمل سے اس کا توڑ نہیں ہوتا اور نقصان بہت ہوتا ہے کاروباری انسان کو۔ اب یہ لوگ ان ہڈیوں اور تعویذوں کو دکان میں کیسے رکھواتے ہیں یہ میں آپ کو بتاتا ہوں۔ ان کے سفلی موکلات یہ کام سر انجام دیتے ہیں۔ سفلی موکلات جو ہیں وہ شیطانی جن/بھوت کو کہتے ہیں۔ یہ تمام جادوئی چیزیں ان کی نذر کرتے ہیں اور ان کو آرڈر دیتے ہیں کہ جاؤ یہ کام کرو، تو وہ فوراً چند سیکنڈوں میں یہ کام کر دیتے ہیں یا کسی قبرستان میں دفن کر دیتے ہیں۔
پہچانِ بندش یعنی علامات:
1۔ انسان کا دل اپنی ہی کاروباری مصروفیات سے اچانک اچاٹ ہو جانا۔
2۔ کاروباری جگہ پر گاہکوں کا دن بہ دن کم ہو جانا۔
3۔ گاہکوں کے سامنے بات بات پر الجھتے چلے جانا اور ذرا ذرا سی بات پر فحش کلمات تک کی نوبت آ جانا۔
4۔ دماغ کا ہر وقت کسی نہ کسی الجھن میں مبتلا رہنا اور ہر کام خلاف اور غلط ہونا۔
5۔ کسی نہ کسی اشیاء کا بلاوجہ ٹوٹنا یا خراب ہونا۔
6۔ دن بہ دن کاروبار میں زیادہ سے زیادہ نقصان ہونا۔
7۔ سیل بالکل ڈاؤن ہو جانا۔
8۔ بزنس پوائنٹ میں اندھیرا ہو جانا یعنی بزنس پوائنٹ میں جو اجالا ہوتا ہے وہ نہیں ہونا کیونکہ یہ کالا جادو ہے، جب بزنس پوائنٹ پر کیا جاتا ہے تو ادھر اندھیرا اور وہ جگہ منحوس سی دکھائی دیتی ہے۔
9۔ ملازمین کا باغی ہونا اور مالک سے لڑنا جھگڑنا اور کام چھوڑ دینا اور تنگ کرنا مالک کو۔
عمل یہ ہے:
روز بعد از نمازِ عشا قبلہ رخ بیٹھ کر اول و آخر درود شریف 121 بار پڑھیں۔
صبح سورہ بقرہ ایک دفعہ بزنس پوائنٹ پر بیٹھ کر ختم کریں۔ روزانہ سورہ بقرہ اس طرح پڑھیں کہ آپ کی آواز پورے بزنس پوائنٹ میں گونجے۔
صبح، دوپہر اور شام 5، 5، 5 اگر بتیاں جلائیں، ہر تمام اگر بتی پر 11 دفعہ آیت الکرسی پڑھ کر دم کریں پھر اس کو جلائیں۔
چاروں قل کے طغرے یا خود سے لکھے ہوئے چاروں قل بزنس پوائنٹ میں لگا دیں۔
پاک صاف پانی لے کر اس پر سورہ فلق 2000 بار دم کر کے بزنس پوائنٹ کی دیواروں پر پانی چھڑکیں۔
انشاء اللہ تعالیٰ 40 دن میں کاروبار کی بندش سے جان چھوٹ جائے گی۔



                                              عامل سونیم سے رابطہ

اگر آپ کو کوئی بھی سوال کرنا ہو تو مجھ سے براہِ راست رابطہ کریں۔ اس ای میل کے علاوہ ہماری کوئی اور دوسری کسی بھی قسم کی ہیلپ سپورٹ (مدد) موجود نہیں ہے۔


dua main yaad rakhya ga 
amel soname
amel_soname@yahoo.com


Tuesday, April 28, 2026

جادو تعویذ کی علامات

 "اسلام علیکم!

یہاں پر میں ایسے جادو کا ذکر کر رہا ہوں، جس کو تعویذ کے ذریعے سے کیا جائے۔ تعویذ کے ذریعے سے بہت سی قسم کا جادو کیا جاتا ہے اور ہر جادو جو تعویذ کے ذریعے سے کیا گیا ہو، اس کی الگ علامات ہوتی ہیں۔
کچھ علامات میں لکھ دیتا ہوں:
۱۔ اگر کسی بھی شخص کے اوپر تعویذ کیا گیا ہو تو اگر وہ روحانی ٹائپ کا ہے تو اس کو خواب میں تعویذ دکھے گا یا جہاں پر بھی تعویذ کیا ہوگا وہ جگہ دکھے گی۔
۲۔ تعویذ کا اثر جوں جوں تیز ہونا شروع ہوتا ہے، انسان کے پورے جسم میں درد رہتا ہے۔
۳۔ اگر تعویذ کو گھول کر پلایا ہو تو دل کی دھڑکن بار بار تیز ہوتی ہے۔
۴۔ کھلائے گئے جادو کی یہ علامت ہے کہ اگر وہ کچھ بھی دم کیا ہوا پانی پیے یا کوئی بھی دم کی ہوئی چیز کھائے گا تو اس کو الٹی آئے گی یا پیٹ میں درد ہوگا۔
۵۔ اندر ہلکا ہلکا بخار محسوس کرنا۔
۶۔ گھبراہٹ کا بھی محسوس کرنا۔
۷۔ بے چینی بار بار ہونا۔
۸۔ اپنے اندر تبدیلی آتا ہوا محسوس کرنا۔
۹۔ خواب میں قبر دیکھنا اور اس کے اندر تعویذ دبا نظر آنا۔
۱۰۔ خواب میں کسی کو تعویذ کرتے ہوئے دیکھنا۔



                                              عامل سونیم سے رابطہ

اگر آپ کو کوئی بھی سوال کرنا ہو تو مجھ سے براہِ راست رابطہ کریں۔ اس ای میل کے علاوہ ہماری کوئی اور دوسری کسی بھی قسم کی ہیلپ سپورٹ (مدد) موجود نہیں ہے۔


dua main yaad rakhya ga 
amel soname
amel_soname@yahoo.com



کالے جادو کی پہچان

 "اسلام علیکم!

آپ تمام حضرات کو آج میں تفصیل سے بتا رہا ہوں کہ کالے جادو کی پہچان کیا ہوتی ہے۔ یہ وہ نشانیاں ہیں جو میرے علم میں ہیں۔ اب میں اس پوسٹ میں کالے جادو کی وہ علامات لکھنے جا رہا ہوں۔
ویسے تو ہر کالے جادو، میلے جادو، گندے جادو، سفلی علم، شیطانی علم اور مسان کے جادو کی پہچان الگ ہوتی ہے، لیکن میں یہاں ایسی چیدہ چیدہ (نمایاں) علامات لکھوں گا جنہیں کوئی بھی عام شخص پڑھ کر بخوبی اندازہ لگا سکتا ہے کہ وہ جادو ٹونے کا شکار تو نہیں ہے۔
میں نے زیادہ تر ایسے کیسز دیکھے ہیں جن میں کالے جادو کی یہی علامات اور پہچان پائی جاتی ہے۔"

 کالے جادو کی پہچان:

اگر کسی نے خواب میں پاخانہ دیکھا ہو، یا پیشاب دیکھا ہو، یا اپنے آپ کو غسل خانے میں دیکھا ہو، یا پاخانہ اپنے جسم پر لگا ہوا دیکھا ہو؛ غرض یہ کہ خواب میں کسی بھی قسم کی نجاست دیکھی ہو
  • سر میں درد رہنا۔
  • پورے جسم میں درد رہنا۔
  • جنسی خواہش کا بڑھنا (یعنی شہوت میں زیادتی ہونا)۔
  • گردوں میں درد رہنا۔
  • انتہائی بدبودار ریح (گیس) خارج ہونا۔
  • جسم میں آگ (تپش) محسوس ہونا۔
  • پورا جسم گرم رہنا اور ناک اور منہ سے گرم ہوا نکلنا۔
  • آنکھیں جلنا اور لال رہنا۔
  • پیشاب اور پاخانہ بار بار آنا۔
  • دل کا تیز تیز دھڑکنا۔
  • سانس مشکل سے آنا اور سینے میں درد رہنا۔
  • چڑچڑا پن ہو جانا۔
  • چہرہ کالا ہو جانا (جتنا سخت جادو ہوگا اتنا ہی چہرہ کالا ہوگا)۔
  • پیٹ میں درد رہنا اور دست جیسا پاخانہ آنا (یعنی بدہضمی والی کیفیت)۔
  • چہرے پر دانے نکلنا۔
  • چہرہ ہولناک یا بھیانک ہو جانا۔
  • دل میں گھبراہٹ ہونا۔
  • بے سکونی محسوس کرنا۔
  • سب کچھ ہونے کے باوجود ناخوش رہنا
  • کھایا پیا غائب ہو جانا، یعنی کھانے کے آدھ یا ایک گھنٹے بعد ہی دوبارہ شدید بھوک لگنا اور بار بار کھانے کی طلب ہونا۔
  • نماز سے دوری، اللہ کے بارے میں (معاذ اللہ) دل میں نفرت اور برے خیالات یا وسوسے آنا (جو کہ شیطان یا جن کی طرف سے ہوتے ہیں)۔
  • گلا خراب رہنا اور آواز کی کوالٹی بدل جانا۔
  • خواب میں ڈرنا اور عجیب و غریب ڈراؤنے خواب دیکھنا؛ جیسے مکڑی، سانپ، چھپکلی اور لال بیگ دیکھنا۔
  • دل میں عجیب سا خوف اور ڈر رہنا۔
  • جسم میں سوئیاں چبھنا۔
  • معدے میں درد رہنا اور متلی کی شکایت ہونا۔
  • سستی، کاہلی اور نکما پن محسوس ہونا اور بہت زیادہ دیر تک سوتے رہنا۔
  • دماغ کا ٹھیک کام نہ کرنا، چیزیں کہیں رکھ کر بھول جانا، یادداشت کی کمزوری اور پیسوں کے لین دین میں زیادہ پیسے دے دینا۔
  • اپنی ذات سے نفرت محسوس کرنا۔
  • آنکھوں کے سامنے نیلے یا گلابی رنگ کے دھبے یا عجیب سی لائنیں نظر آنا۔
  • بے وجہ بہت زیادہ تھکان محسوس ہونا۔
  • قرآن پڑھنے یا سننے سے جسم میں درد اور تکلیف ہونا۔
  • سینے میں جلن اور تیزابیت ہونا۔
  • مردوں کو بار بار احتلام ہونا۔
  • جسم کی رگوں کا کھنچنا اور جسم کا پھڑکنا۔
  • ہاتھ پیر سن ہو جانا۔
  • سر میں دانے نکلنا۔
  • پیشاب میں بہت تیز بدبو آنا۔
  • پاخانہ بہت زیادہ بدبودار آنا۔
  • جسم میں سردی لگنا۔
  • پیروں میں درد رہنا۔
  • خواب میں کتا، مردے اور بچھو دیکھنا۔
  • دن بدن سوکھتے جانا (وزن کم ہونا)۔
  • ادویات کا اثر نہ کرنا، یا شروع میں اثر کرنا اور بعد میں وہی دوا نقصان پہنچانا یا بے اثر ہو جانا۔
  • خواب میں زنا دیکھنا، کسی لڑکے یا لڑکی کو برہنہ یا جنسی عمل میں دیکھنا۔
  • جسم، سر یا کندھوں کا بھاری محسوس ہونا۔
  • جسم پر نیل کے نشان پڑ جانا۔
  • بغیر کسی وجہ کے جسم میں کمزوری ہونا۔
  • چکر آنا اور آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا جانا۔
  • جسم پر لال رنگ کے دانے نکلنا۔
  • اذان سن کر چڑچڑاہٹ ہونا، اذان کی آواز سے بھاگنا اور نفرت کرنا۔
  • منہ میں گندا اور بدبودار پانی آنا جو ناک کے راستے اچانک حلق میں اترتا ہے (زیادہ تر کھانے سے پہلے یا دورانِ کھانا محسوس ہونا)۔
  • نزلہ اور چھینکیں بہت زیادہ ہونا، بعض اوقات چھینک مارتے ہوئے ایک عجیب سی بدبو محسوس کرنا جیسے سڑا ہوا نزلہ باہر نکلا ہو، ویسی بدبو آنا۔
  • ہر کام میں جلدی جلدی کرنا، کوئی بھی کام ہو تو بس یہ کوشش کرنا کہ فوراً ہو جائے؛ مثال کے طور پر دکان پر سودا لینے کے لیے بالکل بھی انتظار نہ کر پانا کہ بس ایک دم فوراً سودا مل جائے، اگر دیر ہوتی ہے تو جسم میں بے چینی شروع ہو جاتی ہے اور انتظار نہیں ہوتا۔
  • خواب میں کالی بھینس دیکھنا یا بھینس کو نالے میں نہاتے ہوئے دیکھنا۔
  • آنکھوں کے اوپر کالے رنگ کا سایہ گھومتا ہوا نظر آنا یعنی ماتھے کی طرف؛ ایسا لگتا ہے جیسے آنکھوں کے اوپر پنکھا گھوم رہا ہو یا ہیلی کاپٹر کے پر گھوم رہے ہوں۔ یہ اس وقت زیادہ واضح نظر آتا ہے جب متاثرہ شخص اپنی دونوں آنکھوں سے زمین کی طرف دیکھے تو یہ کالے رنگ کے پر گھومتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
  • جسم میں کیڑا کاٹنے کا احساس ہونا، لیکن جب غور سے دیکھو تو کچھ نہیں ہوتا۔
جادو کی مختلف اقسام اور ان کی علامات ہوتی ہیں۔ یہ جادوگر پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ کسی شخص کو کس قسم کی تکلیف پہنچانا چاہتا ہے اور اس کے لیے کیا طریقہ کار اختیار کرتا ہے۔ جادو کے اثرات کی وجہ سے انسان کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے اور اسے مختلف قسم کے وسوسوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اکثر جادو کے اثرات میں انسان کو عبادات، جیسے کہ نماز اور قرآن کی تلاوت سے دور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، کیونکہ ان روحانی اعمال سے جادو کے اثرات زائل ہو جاتے ہیں۔
بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ جادو کا علاج صرف ایک ہی طریقے سے ممکن ہے، لیکن حقیقت میں جادو کی نوعیت کو سمجھنا ضروری ہوتا ہے۔ جس طرح ایک ڈاکٹر ہر بیماری کے لیے مختلف دوا تجویز کرتا ہے، اسی طرح جادو کے اثرات کو ختم کرنے کے لیے بھی قرآن پاک کی مختلف سورتوں اور آیات کا سہارا لیا جاتا ہے۔ ہر سورہ کے اپنے روحانی فوائد اور تاثیر ہے، اس لیے جادو کی کیفیت کے مطابق صحیح قرآنی علاج کا انتخاب کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ مکمل شفا حاصل ہو سکے۔


                                              عامل سونیم سے رابطہ

اگر آپ کو کوئی بھی سوال کرنا ہو تو مجھ سے براہِ راست رابطہ کریں۔ اس ای میل کے علاوہ ہماری کوئی اور دوسری کسی بھی قسم کی ہیلپ سپورٹ (مدد) موجود نہیں ہے۔


dua main yaad rakhya ga 
amel soname
amel_soname@yahoo.com



جادو کے توڑ کے لیے دعا

                                                                                                                                                 السلام علیکم!

 یہ جادو کے توڑ کی ایک ایسی دعا ہے جو بہت زیادہ کرامت کی حامل مانی جاتی ہے اور اس کا اثر بہت تیز بتایا جاتا ہے۔ یہ بہت طاقتور اور زود اثر ہے؛ کہا جاتا ہے کہ اس دعا سے سخت سے سخت جادو بھی ٹوٹ جاتا ہے اور اس کا اثر ختم ہو جاتا ہے۔ اگر کسی پر بیماری کا اثر ہو، تو اس کے توڑ کے لیے بھی یہ دعا بہت مفید سمجھی جاتی ہے۔ اس دعا سے مایوسی، بے چینی، گھبراہٹ اور تعلیم پر بندش کے اثرات ختم ہونے کی امید کی جاتی ہے۔

یہ دعا بہت اچھی اور کرامت والی ہے جس کا نتیجہ بہت یقینی مانا جاتا ہے، لیکن اس کے لیے یقین کا ہونا ضروری ہے۔ بہت سے لوگوں نے اسے آزمایا ہے۔ اگر کوئی شدید ذہنی دباؤ یا مایوسی کا شکار ہو، تو یہ دعا اس کے لیے بھی بہت سکون کا باعث بنتی ہے۔
وہ دعا "دعاِ نور" ہے۔ یہ اثرات کو زائل کرنے کے لیے نہایت زبردست سمجھی جاتی ہے۔


طریقہ کار:
ہر نماز کے بعد اس دعا کو 11 بار پڑھیں اور یہ عمل 11 دن تک جاری رکھیں۔ اس کے بعد آپ خود اس کے اثرات محسوس کریں گے۔ 11 دن مکمل ہونے کے بعد آپ اس کی تعداد کم کر کے ہر نماز کے بعد 3 بار یا 1 بار بھی کر سکتے ہیں، لیکن اسے پڑھتے رہنا بہتر ہے



                                              عامل سونیم سے رابطہ

اگر آپ کو کوئی بھی سوال کرنا ہو تو مجھ سے براہِ راست رابطہ کریں۔ اس ای میل کے علاوہ ہماری کوئی اور دوسری کسی بھی قسم کی ہیلپ سپورٹ (مدد) موجود نہیں ہے۔


dua main yaad rakhya ga 
amel soname
amel_soname@yahoo.com



عاملین کے درجات اور اقسام

السلام علیکم!
سب سے پہلے یہ بات سمجھنا ضروری ہے کہ ایک کامل عامل یا جادوگر، جس کے پاس بھرپور علم ہو، وہ سب کچھ کر سکتا ہے۔ چھوٹے درجے کا عامل صرف وہی کرتا ہے جو اس کے علم میں ہو یا جو اس کے استاد نے سکھایا ہو۔
عاملین کے مختلف درجات اور اقسام درج ذیل ہیں:
  1. قرآنی عامل: وہ جو صرف قرآن پاک کی سورتوں اور عزیمتوں کے ذریعے عمل کرتے ہیں۔
  2. ذاکر: وہ عامل جو اللہ تعالیٰ کے 99 ناموں (اسمائے حسنیٰ) سے کام لیتے ہیں۔
  3. اہلِ نقوش: وہ جو تعویذات اور نقوش کے علم سے کام لیتے ہیں، یہ ایک بہت بڑا علم ہے۔
  4. اہلِ جفر: وہ جو علمِ جفر کے ماہر ہوتے ہیں۔
  5. اہلِ اعداد: وہ جنہیں اعداد کے علم پر عبور حاصل ہوتا ہے۔
  6. ماہرِ نجوم (علمِ نجوم): وہ جو ستاروں کی چال اور برجوں سے کام لیتے ہیں۔ ان کا وار خالی نہیں جاتا اور یہ ستاروں کی حرکت سے آنے والے خطرات کا اندازہ لگا لیتے ہیں۔ تاہم، یہ صرف 'اندیشہ' ظاہر کر سکتے ہیں، 100 فیصد یقین سے نہیں کہہ سکتے۔ جو لوگ ستاروں کے حال پر بہت زیادہ یقین رکھتے ہیں یا عاملوں سے انعامی بانڈ کے نمبر مانگتے ہیں، وہ سب فضول ہے۔ ہوتا وہی ہے جو اللہ کا حکم ہو۔ سچے عامل ستاروں کے سعد اور نحس (اچھے اور برے) وقت کو دیکھ کر خیر یا شر کے نقوش تیار کرتے ہیں۔ عامل بننے کے لیے نجوم کی تھوڑی بہت پہچان ہونا پہلی سیڑھی ہے۔
  7. عاملِ ہمزاد: وہ جو صرف اپنے ہمزاد کو قابو کر کے اس سے کام لیتا ہے اور خود کوئی عمل نہیں کرتا۔
  8. عاملِ ارواح و موکلات: یہ عامل جنات، پریوں، دیو اور موکلات کو قابو کرتے ہیں۔ موکل کو قابو کرنا نہایت مشکل کام ہے، جس کے لیے پرہیز (ترکِ جلالی و جمالی)، روزے اور پاکیزگی ضروری ہے۔ موکلات کے بادشاہ سے معاہدہ ہونے کے بعد عامل کو مددگار موکل ملتے ہیں۔ یہ عامل بہت طاقتور ہوتا ہے۔ ایک جادوگر اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا کیونکہ موکل جنات کو جلانے کی طاقت رکھتے ہیں۔ اگر جادوگر کے پاس جنات کا بادشاہ بھی ہو، تب بھی وہ موکل والے عامل کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔
  9. اولیاء اللہ اور بزرگ (اعلیٰ ترین درجہ): یہ عاملوں میں سب سے افضل ہیں۔ ان کے پاس 'موکلِ قدسی' خود بخود ہوتے ہیں۔ یہ وہ ہستیاں ہیں جو دنیا سے بے غرض اور صرف اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی ہو جاتی ہیں۔ جیسے شیخ عبدالقادر جیلانیؒ، خواجہ غریب نوازؒ اور دیگر بزرگانِ دین۔ جنات ان کے پاس علم سیکھنے آتے ہیں اور اپنی فریاد لاتے ہیں۔ ان کا تعلق براہِ راست اللہ سے ہوتا ہے، ان کی زبان سے نکلی بات پوری ہوتی ہے۔ انہیں آنے والے حالات (زلزلے، بحران وغیرہ) کا پہلے سے علم ہوتا ہے لیکن وہ اللہ کے راز فاش نہیں کرتے۔
جب کوئی بڑا جادوگر یا طاقتور جن قابو میں نہ آ رہا ہو، تو ان بزرگوں سے مدد مانگی جاتی ہے۔ اگر بزرگ دنیا سے پردہ فرما چکے ہوں تو ان کے مزارات پر جا کر توسل کیا جاتا ہے۔ ان کی روحانی طاقت کے سامنے بڑے سے بڑے جادوگر کے جنات ساتھ چھوڑ دیتے ہیں اور جادوگر عبرت کا نشان بن جاتا ہے؛ یا تو وہ پاگل ہو جاتا ہے یا شدید بیماری میں مبتلا ہو کر ہلاک ہو جاتا ہے۔



                                              عامل سونیم سے رابطہ

اگر آپ کو کوئی بھی سوال کرنا ہو تو مجھ سے براہِ راست رابطہ کریں۔ اس ای میل کے علاوہ ہماری کوئی اور دوسری کسی بھی قسم کی ہیلپ سپورٹ (مدد) موجود نہیں ہے۔


dua main yaad rakhya ga 
amel soname
amel_soname@yahoo.com


Monday, April 27, 2026

جادو کے علاج کا طریقہ

   السلام علیکم

 بہت سے لوگوں کے ذہن میں یہ بات ہوتی ہے کہ ہم جادو کا علاج آسانی سے کیسے کریں؟ اس کے لیے بہت سی چیزیں ذہن میں رکھنی چاہئیں، جن میں سب سے اہم جادو کی قسم کو جاننا ہے۔ اگر آپ کو جادو کی قسم کا صحیح علم نہیں ہے، تو پھر آپ کو (علاج میں) بہت زیادہ محنت کرنی پڑ جائے گی۔

جادو ٹونے کی یہ فیلڈ اتنی وسیع ہے کہ انسان سوچ بھی نہیں سکتا کہ یہ لوگ کس کس طریقے سے اور آہستہ آہستہ جادو کے ذریعے انسان کو نقصان پہنچاتے ہیں کہ عقل بھی کام نہیں کرتی۔
اگر آپ جادو کی کاٹ قرآن پاک سے کرنا چاہتے ہیں، تو سب سے پہلے جو شخص بھی اس کی کاٹ کرنا چاہتا ہے، اسے قرآن پاک کا ترجمہ اور معنی آنے چاہئیں۔ قرآن کو با ترجمہ جاننا اس لیے ضروری ہے تاکہ کاٹ کرنے والا ان آیات سے صحیح فائدہ اٹھا سکے۔
اب جو پروفیشنل عامل، صوفی یا بزرگ لوگ ہوتے ہیں، وہ قرآن پاک کی مخصوص آیات ہی پڑھنے کو دیتے ہیں اور انہی سے کاٹ کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر کسی پر رزق کی بندش کی گئی ہو، تو پہلے قرآن پاک کی وہ آیات دیکھی جاتی ہیں جن میں رزق کی کشادگی اور رزق کھلنے کا ذکر ہو؛ اس طرح ایسا جادو آسانی سے کٹ جاتا ہے۔
ایک اور مثال سے سمجھاتا ہوں؛ بعض دفعہ ہم نے ایسا جادو بھی دیکھا ہے کہ انسان قرض دار ہو جاتا ہے اور لوگ اس کی زندگی عذاب کر دیتے ہیں۔ اس قرض کے جادو کو توڑنے کے لیے آپ کو قرآن پاک کی وہ آیات ڈھونڈنی ہوں گی جن میں اللہ تعالیٰ نے قرض اور مفلسی سے نجات دلانے کا ذکر فرمایا ہو۔ اس سے قرض کے جادو کی کاٹ آسانی سے ہو جاتی ہے۔
اسی طرح اگر کسی پر تعلیم کی بندش کی گئی ہو، تو آپ نے قرآن پاک میں سے وہ آیات ڈھونڈنی ہیں جن میں اللہ پاک نے علم کی کشادگی یا علم میں اضافے کی بات کہی ہو۔
آپ کو ان باتوں کو بھی ذہن میں رکھنا ہوگا کہ آپ کا دشمن مالی طور پر کتنا طاقتور ہے اور وہ کتنا خطرناک جادو کروا رہا ہے




                                              عامل سونیم سے رابطہ

اگر آپ کو کوئی بھی سوال کرنا ہو تو مجھ سے براہِ راست رابطہ کریں۔ اس ای میل کے علاوہ ہماری کوئی اور دوسری کسی بھی قسم کی ہیلپ سپورٹ (مدد) موجود نہیں ہے۔


dua main yaad rakhya ga 
amel soname
amel_soname@yahoo.com


Sunday, April 26, 2026

قرآن پاک میں جادو (سحر) کا ذکر

                                                                                                                                  السلام علیکم

                                                       !!! انتباہ  !!!

تمام لوگوں کے لیے دوزخ سے بچنے کی تنبیہ!
اللہ پاک کی طرف سے، براہِ کرم یہ آیات ضرور پڑھیں:
سورۃ الاعراف، آیت نمبر 36:
وَالَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَاسْتَكْبَرُوا عَنْهَا أُولَـٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ ﴿٣٦﴾
ترجمہ: اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور ان سے تکبر کیا (سرتابی کی)، وہی دوزخی ہیں، وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے۔
سورۃ الانعام، آیت نمبر 49:
وَالَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا يَمَسُّهُمُ الْعَذَابُ بِمَا كَانُوا يَفْسُقُونَ ﴿٤٩﴾
ترجمہ: اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا، انہیں ان کی نافرمانیوں کے سبب عذاب پہنچے گا۔

تمام مسلمانوں سے میری گزارش ہے کہ وہ اس طرح کے الفاظ نہ بولیں کہ "میں جادو پر یقین نہیں رکھتا" یا "جادو کا کوئی وجود نہیں ہے" یا "جادو واڈو کچھ نہیں ہوتا"۔ اس طرح کے فضول الفاظ نہ بولیں کیونکہ جب قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ فرما رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ جادو کی حقیقت ہے اور جادو برحق ہے۔
ایک طرف وہ شخص ہے جو یہ کہہ رہا ہے کہ جادو نہیں ہوتا، تو میں اس سے یہ پوچھتا ہوں کہ کیا آپ اللہ سے بہتر جانتے ہو؟ اور یہ بول کر آپ کیا ثابت کرنا چاہ رہے ہو؟ کیا (نعوذ باللہ) اللہ پاک جھوٹ بول رہے ہیں اور آپ سچ بول رہے ہو؟ اللہ تعالیٰ نے اپنی عظیم کتاب قرآن پاک میں صاف اور کھلے الفاظ میں جادو کے بارے میں فرما دیا ہے۔
میں نے جادو سے متعلق جتنی بھی آیات ڈھونڈی ہیں، وہ پوسٹ کر دی ہیں۔ اگر کوئی مسلمان یہ کہتا ہے کہ "میں جادو پر یقین نہیں رکھتا" تو وہ اللہ تعالیٰ کی ان تمام آیات کو جھٹلاتا ہے، اور یہ کفر ہے۔ تمام مسلمانوں سے میری گزارش ہے کہ کفر نہ کریں۔
اگر کسی کو شک ہے یا تصدیق کرنی ہے کہ یہ آیات ٹھیک ہیں یا نہیں، یا ان کا ترجمہ درست ہے یا نہیں، تو آپ لوگ اپنے گھر کے قرآن پاک میں چیک کر سکتے ہیں۔ میں نے اسی لیے سورتوں کے نام، آیات اور ترجمہ بھی پوسٹ کر دیا ہے تاکہ آپ لوگ اپنے گھر کے قرآن سے میچ کر لیں اور مطمئن ہو جائیں۔

surah ambiya verse no 3

لَاهِيَةً قُلُوبُهُمْ ۗ وَأَسَرُّوا النَّجْوَى الَّذِينَ ظَلَمُوا هَلْ هَـٰذَا إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ ۖ أَفَتَأْتُونَ السِّحْرَ وَأَنتُمْ تُبْصِرُونَ ﴿٣﴾ (3) ان کے دل غافل ہو چکے ہیں، اور (یہ) ظالم لوگ (آپ کے خلاف) آہستہ آہستہ سرگوشیاں کرتے ہیں کہ یہ تو محض تمہارے ہی جیسا ایک بشر ہے، کیا پھر (بھی) تم (اس کے) جادو کے پاس جاتے ہو حالانکہ تم دیکھ رہے ہو،

3  Inn kay dil bilkul ghafil hain aur inn zalimon ney chupkay chupkay sirgoshiyan kin kay woh tum hi jesa insan hai phir kiya waja hai jo tum aankhon dekhtay jadoo mein aajatay ho.

surah saffat verse no 15

وَقَالُوا إِنْ هَـٰذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ ﴿١٥﴾ (15) اور کہتے ہیں کہ یہ تو صرف کھلا جادو ہے،

surah bakarah verse no 102

وَاتَّبَعُوا مَا تَتْلُو الشَّيَاطِينُ عَلَىٰ مُلْكِ سُلَيْمَانَ ۖ وَمَا كَفَرَ سُلَيْمَانُ وَلَـٰكِنَّ الشَّيَاطِينَ كَفَرُوا يُعَلِّمُونَ النَّاسَ السِّحْرَ وَمَا أُنزِلَ عَلَى الْمَلَكَيْنِ بِبَابِلَ هَارُوتَ وَمَارُوتَ ۚ وَمَا يُعَلِّمَانِ مِنْ أَحَدٍ حَتَّىٰ يَقُولَا إِنَّمَا نَحْنُ فِتْنَةٌ فَلَا تَكْفُرْ ۖ فَيَتَعَلَّمُونَ مِنْهُمَا مَا يُفَرِّقُونَ بِهِ بَيْنَ الْمَرْءِ وَزَوْجِهِ ۚ وَمَا هُم بِضَارِّينَ بِهِ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ ۚ وَيَتَعَلَّمُونَ مَا يَضُرُّهُمْ وَلَا يَنفَعُهُمْ ۚ وَلَقَدْ عَلِمُوا لَمَنِ اشْتَرَاهُ مَا لَهُ فِي الْآخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ ۚ وَلَبِئْسَ مَا شَرَوْا بِهِ أَنفُسَهُمْ ۚ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ ﴿١٠٢﴾ (102) اور وہ (یہود تو) اس چیز (یعنی جادو) کے پیچھے (بھی) لگ گئے تھے جو سلیمان (علیہ السلام) کے عہدِ حکومت میں شیاطین پڑھا کرتے تھے حالانکہ سلیمان (علیہ السلام) نے (کوئی) کفر نہیں کیا بلکہ کفر تو شیطانوں نے کیا جو لوگوں کو جادو سکھاتے تھے اور اس (جادو کے علم) کے پیچھے (بھی) لگ گئے جو شہر بابل میں ہاروت اور ماروت (نامی) دو فرشتوں پر اتارا گیا تھا، وہ دونوں کسی کو کچھ نہ سکھاتے تھے یہاں تک کہ کہہ دیتے کہ ہم تو محض آزمائش (کے لئے) ہیں سو تم (اس پر اعتقاد رکھ کر) کافر نہ بنو، اس کے باوجود وہ (یہودی) ان دونوں سے ایسا (منتر) سیکھتے تھے جس کے ذریعے شوہر اور اس کی بیوی کے درمیان جدائی ڈال دیتے، حالانکہ وہ اس کے ذریعے کسی کو بھی نقصان نہیں پہنچا سکتے مگر اللہ ہی کے حکم سے اور یہ لوگ وہی چیزیں سیکھتے ہیں جو ان کے لئے ضرر رساں ہیں اور انہیں نفع نہیں پہنچاتیں اور انہیں (یہ بھی) یقینا معلوم تھا کہ جو کوئی اس (کفر یا جادو ٹونے) کا خریدار بنا اس کے لئے آخرت میں کوئی حصہ نہیں (ہوگا)، اور وہ بہت ہی بری چیز ہے جس کے بدلے میں انہوں نے اپنی جانوں (کی حقیقی بہتری یعنی اُخروی فلاح) کو بیچ ڈالا، کاش! وہ اس (سودے کی حقیقت) کو جانتے،

surah maheda verse no 110

إِذْ قَالَ اللَّهُ يَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ اذْكُرْ نِعْمَتِي عَلَيْكَ وَعَلَىٰ وَالِدَتِكَ إِذْ أَيَّدتُّكَ بِرُوحِ الْقُدُسِ تُكَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ وَكَهْلًا ۖ وَإِذْ عَلَّمْتُكَ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَالتَّوْرَاةَ وَالْإِنجِيلَ ۖ وَإِذْ تَخْلُقُ مِنَ الطِّينِ كَهَيْئَةِ الطَّيْرِ بِإِذْنِي فَتَنفُخُ فِيهَا فَتَكُونُ طَيْرًا بِإِذْنِي ۖ وَتُبْرِئُ الْأَكْمَهَ وَالْأَبْرَصَ بِإِذْنِي ۖ وَإِذْ تُخْرِجُ الْمَوْتَىٰ بِإِذْنِي ۖ وَإِذْ كَفَفْتُ بَنِي إِسْرَائِيلَ عَنكَ إِذْ جِئْتَهُم بِالْبَيِّنَاتِ فَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْهُمْ إِنْ هَـٰذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ ﴿١١٠﴾ (110) جب اللہ فرمائے گا: اے عیسٰی ابن مریم! تم اپنے اوپر اور اپنی والدہ پر میرا احسان یاد کرو جب میں نے پاک روح (جبرائیل) کے ذریعے تمہیں تقویت بخشی، تم گہوارے میں (بعہدِ طفولیت) اور پختہ عمری میں (بعہدِ تبلیغ و رسالت یکساں انداز سے) لوگوں سے گفتگو کرتے تھے، اور جب میں نے تمہیں کتاب اور حکمت (و دانائی) اور تورات اور انجیل سکھائی، اور جب تم میرے حکم سے مٹی کے گارے سے پرندے کی شکل کی مانند (مورتی) بناتے تھے پھر تم اس میں پھونک مارتے تھے تو وہ (مورتی) میرے حکم سے پرندہ بن جاتی تھی، اور جب تم مادر زاد اندھوں اور کوڑھیوں (یعنی برص زدہ مریضوں) کو میرے حکم سے اچھا کر دیتے تھے، اور جب تم میرے حکم سے مُردوں کو (زندہ کر کے قبر سے) نکال (کھڑا کر) دیتے تھے، اور جب میں نے بنی اسرائیل کو تمہارے (قتل) سے روک دیا تھا جب کہ تم ان کے پاس واضح نشانیاں لے کر آئے تو ان میں سے کافروں نے (یہ) کہہ دیا کہ یہ تو کھلے جادو کے سوا کچھ نہیں،

surah al anam verse no 7

وَلَوْ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ كِتَابًا فِي قِرْطَاسٍ فَلَمَسُوهُ بِأَيْدِيهِمْ لَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ هَـٰذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ ﴿٧﴾ (7) اور ہم اگر آپ پر کاغذ پہ لکھی ہوئی کتاب نازل فرما دیتے پھر یہ لوگ اسے اپنے ہاتھوں سے چھو بھی لیتے تب (بھی) کافر لوگ (یہی) کہتے کہ یہ صریح جادو کے سوا (کچھ) نہیں،

surah araf verse no 109

قَالَ الْمَلَأُ مِن قَوْمِ فِرْعَوْنَ إِنَّ هَـٰذَا لَسَاحِرٌ عَلِيمٌ ﴿١٠٩﴾ (109) قومِ فرعون کے سردار بولے: بیشک یہ (تو کوئی) بڑا ماہر جادوگر ہے،

surah al araf verse no 112

يَأْتُوكَ بِكُلِّ سَاحِرٍ عَلِيمٍ ﴿١١٢﴾ (112) وہ تمہارے پاس ہر ماہر جادوگر کو لے آئیں،

surah al araf verse no 113

وَجَاءَ السَّحَرَةُ فِرْعَوْنَ قَالُوا إِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِن كُنَّا نَحْنُ الْغَالِبِينَ ﴿١١٣﴾ (113) اور جادوگر فرعون کے پاس آئے تو انہوں نے کہا: یقیناً ہمارے لئے کچھ اُجرت ہونی چاہیے بشرطیکہ ہم غالب آجائیں،

surah al araf verse no 115

قَالُوا يَا مُوسَىٰ إِمَّا أَن تُلْقِيَ وَإِمَّا أَن نَّكُونَ نَحْنُ الْمُلْقِينَ ﴿١١٥﴾ (115) ان جادوگروں نے کہا: اے موسٰی! یا تو (اپنی چیز) آپ ڈال دیں یا ہم ہی (پہلے) ڈالنے والے ہوجائیں،

surah al araf verse no 116

قَالَ أَلْقُوا ۖ فَلَمَّا أَلْقَوْا سَحَرُوا أَعْيُنَ النَّاسِ وَاسْتَرْهَبُوهُمْ وَجَاءُوا بِسِحْرٍ عَظِيمٍ ﴿١١٦﴾ (116) موسٰی (علیہ السلام) نے کہا: تم ہی (پہلے) ڈال دو پھر جب انہوں نے (اپنی رسیوں اور لاٹھیوں کو زمین پر) ڈالا (تو انہوں نے) لوگوں کی آنکھوں پرجادو کردیا اور انہیں ڈرا دیا اور وہ زبردست جادو (سامنے) لے آئے،

surah al araf verse no 120

وَأُلْقِيَ السَّحَرَةُ سَاجِدِينَ ﴿١٢٠﴾ (120) اور (تمام) جادوگر سجدہ میں گر پڑے،

surah yonus verse no 77

قَالَ مُوسَىٰ أَتَقُولُونَ لِلْحَقِّ لَمَّا جَاءَكُمْ ۖ أَسِحْرٌ هَـٰذَا وَلَا يُفْلِحُ السَّاحِرُونَ ﴿٧٧﴾ (77) موسٰی (علیہ السلام) نے کہا: کیا تم (ایسی بات) حق سے متعلق کہتے ہو جب وہ تمہارے پاس آچکا ہے، (عقل و شعور کی آنکھیں کھول کر دیکھو) کیا یہ جادو ہے؟ اور جادوگر (کبھی) فلاح نہیں پاسکیں گے،

surah yonus verse no 81

فَلَمَّا أَلْقَوْا قَالَ مُوسَىٰ مَا جِئْتُم بِهِ السِّحْرُ ۖ إِنَّ اللَّهَ سَيُبْطِلُهُ ۖ إِنَّ اللَّهَ لَا يُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِينَ ﴿٨١﴾ (81) پھر جب انہوں نے (اپنی رسیاں اور لاٹھیاں) ڈال دیں تو موسٰی (علیہ السلام) نے کہا: جو کچھ تم لائے ہو (یہ) جادو ہے، بیشک اللہ ابھی اسے باطل کر دے گا، یقیناً اللہ مفسدوں کے کام کو درست نہیں کرتا،

sura hood verse no 7

وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ وَكَانَ عَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا ۗ وَلَئِن قُلْتَ إِنَّكُم مَّبْعُوثُونَ مِن بَعْدِ الْمَوْتِ لَيَقُولَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ هَـٰذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ ﴿٧﴾

اور وہی (اﷲ) ہے جس نے آسمانوں اور زمین (کی بالائی و زیریں کائناتوں) کو چھ روز (یعنی تخلیق و اِرتقاء کے چھ اَدوار و مراحل) میں پیدا فرمایا اور (تخلیقِ اَرضی سے قبل) اس کا تختِ اقتدار پانی پر تھا (اور اس نے اس سے زندگی کے تمام آثار کو اور تمہیں پیدا کیا) تاکہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون عمل کے اعتبار سے بہتر ہے؟

اور اگر آپ یہ فرمائیں کہ تم لوگ مرنے کے بعد (زندہ کر کے) اٹھائے جاؤ گے تو کافر یقینًا (یہ) کہیں گے کہ یہ تو صریح جادو کے سوا کچھ (اور) نہیں ہے،

surah taha verse no 57

قَالَ أَجِئْتَنَا لِتُخْرِجَنَا مِنْ أَرْضِنَا بِسِحْرِكَ يَا مُوسَىٰ ﴿٥٧﴾ (57) اس نے کہا: اے موسٰی! کیا تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ تم اپنے جادو کے ذریعہ ہمیں ہمارے ملک سے نکال دو،

surah taha verse no 58

فَلَنَأْتِيَنَّكَ بِسِحْرٍ مِّثْلِهِ فَاجْعَلْ بَيْنَنَا وَبَيْنَكَ مَوْعِدًا لَّا نُخْلِفُهُ نَحْنُ وَلَا أَنتَ مَكَانًا سُوًى ﴿٥٨﴾ (58) سو ہم بھی تمہارے پاس اسی کی مانند جادو لائیں گے تم ہمارے اور اپنے درمیان (مقابلہ کے لئے) وعدہ طے کرلو جس کی خلاف ورزی نہ ہم کریں اور نہ ہی تم، (مقابلہ کی جگہ) کھلا اور ہموار میدان ہو،

surah taha verse no 63

قَالُوا إِنْ هَـٰذَانِ لَسَاحِرَانِ يُرِيدَانِ أَن يُخْرِجَاكُم مِّنْ أَرْضِكُم بِسِحْرِهِمَا وَيَذْهَبَا بِطَرِيقَتِكُمُ الْمُثْلَىٰ ﴿٦٣﴾ (63) کہنے لگے: یہ دونوں واقعی جادوگر ہیں جو یہ ارادہ رکھتے ہیں کہ تمہیں جادو کے ذریعہ تمہاری سر زمین سے نکال باہر کریں اور تمہارے مثالی مذہب و ثقافت کو نابود کردیں،

surah taha verse no 66

قَالَ بَلْ أَلْقُوا ۖ فَإِذَا حِبَالُهُمْ وَعِصِيُّهُمْ يُخَيَّلُ إِلَيْهِ مِن سِحْرِهِمْ أَنَّهَا تَسْعَىٰ ﴿٦٦﴾ (66) (موسٰی علیہ السلام نے) فرمایا: بلکہ تم ہی ڈال دو، پھر کیا تھا اچانک ان کی رسیاں اور ان کی لاٹھیاں ان کے جادو کے اثر سے موسٰی (علیہ السلام) کے خیال میں یوں محسوس ہونے لگیں جیسے وہ (میدان میں) دوڑ رہی ہیں،

surah taha verse no 69

وَأَلْقِ مَا فِي يَمِينِكَ تَلْقَفْ مَا صَنَعُوا ۖ إِنَّمَا صَنَعُوا كَيْدُ سَاحِرٍ ۖ وَلَا يُفْلِحُ السَّاحِرُ حَيْثُ أَتَىٰ ﴿٦٩﴾

(69) اور تم (اس لاٹھی کو) جو تمہارے داہنے ہاتھ میں ہے (زمین پر) ڈال دو وہ اس (فریب) کو نگل جائے گی جو انہوں نے (مصنوعی طور پر) بنا رکھا ہے۔ جو کچھ انہوں نے بنا رکھا ہے (وہ تو) فقط جادوگر کا فریب ہے، اور جادوگر جہاں کہیں بھی آئے گا فلاح نہیں پائے گا،

surah taha verse no 70

فَأُلْقِيَ السَّحَرَةُ سُجَّدًا قَالُوا آمَنَّا بِرَبِّ هَارُونَ وَمُوسَىٰ ﴿٧٠﴾ (70) (پھر ایسا ہی ہوا) پس سارے جادوگر سجدہ میں گر پڑے کہنے لگے: ہم ہارون اور موسٰی (علیہما السلام) کے رب پر ایمان لے آئے،

surah taha verse no 71

قَالَ آمَنتُمْ لَهُ قَبْلَ أَنْ آذَنَ لَكُمْ ۖ إِنَّهُ لَكَبِيرُكُمُ الَّذِي عَلَّمَكُمُ السِّحْرَ ۖ فَلَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُم مِّنْ خِلَافٍ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمْ فِي جُذُوعِ النَّخْلِ وَلَتَعْلَمُنَّ أَيُّنَا أَشَدُّ عَذَابًا وَأَبْقَىٰ ﴿٧١﴾ (71) (فرعون) کہنے لگا: تم اس پر ایمان لے آئے ہو قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دوں، بیشک وہ (موسٰی) تمہارا (بھی) بڑا (استاد) ہے جس نے تم کو جادو سکھایا ہے، پس (اب) میں ضرور تمہارے ہاتھ اور تمہارے پاؤں الٹی سمتوں سے کاٹوں گا اور تمہیں ضرور کھجور کے تنوں میں سولی چڑھاؤں گا اور تم ضرور جان لوگے کہ ہم میں سے کون عذاب دینے میں زیادہ سخت اور زیادہ مدت تک باقی رہنے والا ہے،

surah taha verse no 73

إِنَّا آمَنَّا بِرَبِّنَا لِيَغْفِرَ لَنَا خَطَايَانَا وَمَا أَكْرَهْتَنَا عَلَيْهِ مِنَ السِّحْرِ ۗ وَاللَّهُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ ﴿٧٣﴾ (73) بیشک ہم اپنے رب پر ایمان لائے ہیں تاکہ وہ ہماری خطائیں بخش دے اور اسے بھی (معاف فرما دے) جس جادوگری پر تو نے ہمیں مجبور کیا تھا، اور اللہ ہی بہتر ہے اور ہمیشہ باقی رہنے والا ہے،

surah al shuara verse no 49

قَالَ آمَنتُمْ لَهُ قَبْلَ أَنْ آذَنَ لَكُمْ ۖ إِنَّهُ لَكَبِيرُكُمُ الَّذِي عَلَّمَكُمُ السِّحْرَ فَلَسَوْفَ تَعْلَمُونَ ۚ لَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُم مِّنْ خِلَافٍ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمْ أَجْمَعِينَ ﴿٤٩﴾ (49) (فرعون نے) کہا: تم اس پر ایمان لے آئے ہو قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دیتا، بیشک یہ (موسٰی علیہ السلام) ہی تمہارا بڑا (استاد) ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے، تم جلد ہی (اپنا انجام) معلوم کر لو گے، میں ضرور ہی تمہارے ہاتھ اور تمہارے پاؤں الٹی طرف سے کاٹ ڈالوں گا اور تم سب کو یقیناً سولی پر چڑھا دوں گا،

surah qasas verse no 36

فَلَمَّا جَاءَهُم مُّوسَىٰ بِآيَاتِنَا بَيِّنَاتٍ قَالُوا مَا هَـٰذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّفْتَرًى وَمَا سَمِعْنَا بِهَـٰذَا فِي آبَائِنَا الْأَوَّلِينَ ﴿٣٦﴾ (36) پھر جب موسٰی (علیہ السلام) ان کے پاس ہماری واضح اور روشن نشانیاں لے کر آئے تو وہ لوگ کہنے لگے کہ یہ تو مَن گھڑت جادو کے سوا (کچھ) نہیں ہے۔ اور ہم نے یہ باتیں اپنے پہلے آباء و اجداد میں (کبھی) نہیں سنی تھیں،

surah qasas verse no 48

فَلَمَّا جَاءَهُمُ الْحَقُّ مِنْ عِندِنَا قَالُوا لَوْلَا أُوتِيَ مِثْلَ مَا أُوتِيَ مُوسَىٰ ۚ أَوَلَمْ يَكْفُرُوا بِمَا أُوتِيَ مُوسَىٰ مِن قَبْلُ ۖ قَالُوا سِحْرَانِ تَظَاهَرَا وَقَالُوا إِنَّا بِكُلٍّ كَافِرُونَ ﴿٤٨﴾ (48) پھر جب ان کے پاس ہمارے حضور سے حق آپہنچا (تو) وہ کہنے لگے کہ اس (رسول) کو ان (نشانیوں) جیسی (نشانیاں) کیوں نہیں دی گئیں جو موسٰی (علیہ السلام) کو دی گئیں تھیں؟ کیا انہوں نے ان (نشانیوں) کا انکار نہیں کیا تھا جو اس سے پہلے موسٰی (علیہ السلام) کو دی گئی تھیں؟ وہ کہنے لگے کہ دونوں (قرآن اور تورات) جادو ہیں (جو) ایک دوسرے کی تائید و موافقت کرتے ہیں، اور انہوں نے کہا کہ ہم (ان) سب کے منکر ہیں،

surah saba verse no 43

وَإِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنَاتٍ قَالُوا مَا هَـٰذَا إِلَّا رَجُلٌ يُرِيدُ أَن يَصُدَّكُمْ عَمَّا كَانَ يَعْبُدُ آبَاؤُكُمْ وَقَالُوا مَا هَـٰذَا إِلَّا إِفْكٌ مُّفْتَرًى ۚ وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُمْ إِنْ هَـٰذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ ﴿٤٣﴾ (43) اور جب اُن پر ہماری روشن آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو وہ کہتے ہیں: یہ (رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تو ایک ایسا شخص ہے جو تمہیں صرف اُن (بتوں) سے روکنا چاہتا ہے جن کی تمہارے باپ دادا پوجا کیا کرتے تھے، اور یہ (بھی) کہتے ہیں کہ یہ (قرآن) محض من گھڑت بہتان ہے، اور کافر لوگ اس حق (یعنی قرآن) سے متعلق جبکہ وہ اِن کے پاس آچکا ہے، یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ تو محض کھلا جادو ہے،

surah az zukhruf verse no 30

وَلَمَّا جَاءَهُمُ الْحَقُّ قَالُوا هَـٰذَا سِحْرٌ وَإِنَّا بِهِ كَافِرُونَ ﴿٣٠﴾ (30) اور جب اُن کے پاس حق آپہنچا تو کہنے لگے: یہ جادو ہے اور ہم اس کے منکر ہیں،

surah al ahqaf verse no 7

وَإِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنَاتٍ قَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُمْ هَـٰذَا سِحْرٌ مُّبِينٌ ﴿٧﴾ (7) اور جب ان پر ہماری واضح آیتیں پڑھی جاتی ہیں (تو) جو لوگ کفر کر رہے ہیں حق (یعنی قرآن) کے بارے میں، جبکہ وہ ان کے پاس آچکا، کہتے ہیں: یہ کھلا جادو ہے،

surah at tur verse no 15

أَفَسِحْرٌ هَـٰذَا أَمْ أَنتُمْ لَا تُبْصِرُونَ ﴿١٥﴾ (15) سو کیا یہ جادو ہے یا تمہیں دکھائی نہیں دیتا،

surah as saff verse no 6

وَإِذْ قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُم مُّصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيَّ مِنَ التَّوْرَاةِ وَمُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِن بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ ۖ فَلَمَّا جَاءَهُم بِالْبَيِّنَاتِ قَالُوا هَـٰذَا سِحْرٌ مُّبِينٌ ﴿٦﴾ (6) اور (وہ وقت بھی یاد کیجئے) جب عیسٰی بن مریم (علیہما السلام) نے کہا: اے بنی اسرائیل! بیشک میں تمہاری طرف اللہ کا بھیجا ہوا (رسول) ہوں، اپنے سے پہلی کتاب تورات کی تصدیق کرنے والا ہوں اور اُس رسولِ (معظّم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی (آمد آمد) کی بشارت سنانے والا ہوں جو میرے بعد تشریف لا رہے ہیں جن کا نام (آسمانوں میں اس وقت) احمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہے، پھر جب وہ (رسولِ آخر الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) واضح نشانیاں لے کر اُن کے پاس تشریف لے آئے تو وہ کہنے لگے: یہ تو کھلا جادو ہے،

surah muddathir verse no 24

فَقَالَ إِنْ هَـٰذَا إِلَّا سِحْرٌ يُؤْثَرُ ﴿٢٤﴾ (24) پھر کہنے لگا کہ یہ (قرآن) جادو کے سوا کچھ نہیں جو (اگلے جادوگروں سے) نقل ہوتا چلا آرہا ہے،

surah falak verse no 4

وَمِن شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ ﴿٤﴾ (4) اور گرہوں میں پھونک مارنے والی جادوگرنیوں (اور جادوگروں) کے شر سے،


عامل سونیم سے رابطہ

اگر آپ کو کوئی بھی سوال کرنا ہو تو مجھ سے براہِ راست رابطہ کریں۔ اس ای میل کے علاوہ ہماری کوئی اور دوسری کسی بھی قسم کی ہیلپ سپورٹ (مدد) موجود نہیں ہے۔


dua main yaad rakhya ga 
amel soname
amel_soname@yahoo.com




Popular Posts